ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اسٹریلیا کے تیز گیندباز مشیل اسٹارک ٹریننگ سیشن کے دروان زخمی 

اسٹریلیا کے تیز گیندباز مشیل اسٹارک ٹریننگ سیشن کے دروان زخمی 

Fri, 16 Sep 2016 17:24:33  SO Admin   S.O. News Service

سڈنی،16؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا کے اہم تیز گیندباز مشیل اسٹارک پاؤں کی سرجری کے بعد اسپتا ل میں داخل ہیں۔ان کے پاؤں میں 30ٹانکے لگانے پڑے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ جمعرات کو ٹریننگ آلہ سے ٹکرانے کے بعد 26سالہ اسٹارک کو گہری چوٹیں لگی تھیں ۔اسی ماہ ہونے والے آسٹریلیا کے جنوبی افریقہ کے دورے سے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز اسٹارک کو آرام دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل افسر جان آرچرڈ نے کہاکہ ہڈی میں فریکچر نہیں ہے اور پاؤں میں پٹھوں کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔زخم کی صفائی کے لیے اس کی سرجری ضروری تھی اور اس میں تقریبا 30ٹانکے لگے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاؤں کی حرکت کو کم سے کم رکھنے کے لیے اسٹارک اگلے کچھ دن اسپتا ل میں ہی رہیں گے۔140کلومیٹر سے بھی زیادہ کی رفتار سے گیند پھینکنے میں مہارت رکھنے والے آسٹریلیا کے طوفانی گیند باز مشیل اسٹارک نے گزشتہ ہی مہینے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کولمبو میں کل تین وکٹ جھٹک کر 19سال پرانا ریکارڈ توڑدیا تھا۔یہ ریکارڈ ون ڈے میں سب سے تیز 100وکٹ لینے کا ہے۔اس معاملے میں اسٹارک دنیا کے ٹاپ 10فہرست میں نمبر ون پر آ گئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے اسپنر ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑا تھا۔


Share: